0

ہزارہ یونیورسٹی میں سینٹ کے لئے دو ممبران کا انتخاب

۔پروفیسرز کیٹگری میں یونیورسٹی کے ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹگری میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاکر اللہ بلا مقابلہ ہزارہ یونیورسٹی کی سینٹ کےممبر منتخب ہو گئے ہیں ۔ دونوں ممبران کا سینٹ کی ممبر شپ کا دورانیہ تین سال ہے۔ دونوں ممبران کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے سینٹ کا ممبر منتخب ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ اور ڈاکٹر شاکر اللہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے اور ماہرانہ رائے کی بدولت اپنی صلاحیتوں کو ہزارہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی و تحقیقی سہولیات میں مزید بہتری ترقی اور وسعت لانے کے لئے استعمال کریں گے۔ہزارہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران انتظامی افسران اور دیگر عملے نے الگ الگ مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو یونیورسٹی کے لئے خوش آئند قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں