0

ہزارہ میں چھ ماہ کے دوران 43 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

ہزارہ میں چھ ماہ کے دوران 43 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔مجموعی طورپر ملک بھر میں 1490 بچے متاثر ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کام کرنے والی سماجی تنظیم ساحل کے ریجنل کوآرڈینیٹر جواد اقبال تنولی نےلیگل ایڈوائزر سردار ناصر سلیم کے ہمراہ ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا ساحل ملک بھر میں بچوں پر ہونے والے واقعات کے اعدادو شمار اکھٹے کر کے قانون سازی کے لئے سفارشات پیش کرتی ہے ۔تاکہ اسکی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ساحل ایسے متاثرہ بچوں کو قانونی معاونت ک علاوہ نفسیاتی سپورٹ کرتی ہے ۔چھ ماہ کے دوران ایبٹ آباد میں 16 ہری پور میں 15 مانسہرہ میں 12نوشہرہ میں 13 تشدد کے کیسرپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں شرح زیادہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں