0

کینٹ بورڈ بلڈنگ سٹیشن ہیڈ کوارٹر ہمارا ورثہ ہے

سٹیشن ھیڈ کواٹر و کینٹ بورڈ بلڈنگ ھمارا قومی ورثہ ھے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بھی اس قومی ورثہ کو ضائع ھونے سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بزریعہ خط اگاہ بھی کیا گیا کہ اس کو Demolish ھونے سا کینٹ بورڈ و سٹیشن ھیڈ کواٹر کو منع کیا جائے مگر کینٹ بورڈ و سٹیشن ھیڈ کواٹر کسی بھی میٹینگ و خط کا جواب دینے سے گریزاں ھے۔ سوشل ورکر محمود اسلم کی خدمات اس سلسلے میں قابل تحسین ھیں اور ایبٹ اباد بچاو تحریک کے رہنما سردار فدا صاحب کے کنسرن بھی سوشل میڈیا پر نظر آ رھیں ھیں۔


ھمارے قومی ورثہ کو کسی بھی صورت demolish نہیں کرنے دیا جائے گا بلکہ ہر فورم پر جناح اباد سوسائٹی اسکو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ھے۔
بزریعہ میسج حکام بالا کی توجہ اس طرف دلانا مطلوب ھے بصورت دیگر بزریعہ عدالت اس غیر قانونی حرکت کو منع کیا جائے گا۔ ایبٹ اباد ایک سیاحتی علاقہ ھے جہاں سیاحت کے لئے دوردراز سے لوگ یہاں ا کر ھمارے موسم اور خوبصورتی و قدرتی حسن سے مالا مال درختوں کے سایا زاروں سے لطف اندوز ھوتے ھیں اسلئے اس شہر کو کنکریٹ بھر کر پلازوں کی بھر مار کر کے کمائی کا زریعہ نہ بنایا جائے۔


جناح اباد سوسائٹی بہت جلد اس کو عدالت کے زریعے چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ھے ھم کسی صورت اپنے شہر کو چند سالوں کے لئے لگائے گئے آفسروں کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں