0

کورونا سے بچاو کے لیے اقدامات جاری 8 کاروباری مراکز سیل

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایبٹ آباد کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ کیا دوران چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے نواں شہر، مری روڈ اور مین بازار میں مختلف ہوٹلز اور دکانوں کو حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 08 دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اور کئی ہوٹلز مالکان کو نوٹسز دیے کہ کرونا کی وباء کے پیش نظر حکومتی احکامات پر ہر حال میں عمل دوآمد کیا جائے گا یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں ایبٹ آباد کی اوسطا” شرح سب شہروں سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے اور ابھی تک شہری اس وباء کو کنٹرول کرنے میں تعاون نہیں کر رہے جس وجہ سے کرونا کی بڑھنے کء شرح میں روز بروز خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں