0

ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں افسران اور جوانوں کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربرا ہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ملک اعجاز کے ہمراہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد میں جوانوں کے لیے پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنے جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رکھنے کے لیے ایسے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہماری پور ی کوشش ہے کہ جوانوں کوتمام تر سہولیات باہم پہنچائی جائیں تاکہ جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی بھرپورصلاحتیں بروئے کار لا سکیں، اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سابقہ ایڈیشنل ایس پی اویس شفیق کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں اپنا بھرپورکردار اد اکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں