0

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت معصوم بچی دم توڑ گئی

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں مبینہ ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک سالہ بچی دم توڑ گئی،شہر کے نواحی علاقہ توتنی کے رہائشی محمد رزاق اپنی بچی جنت کو طبیعت خرابی پر ہسپتال لے کر آئے جہاں او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور بروقت طبی سہولت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوئی ،اس موقع پر بچی کے والد محمد رزاق نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بچی کو دن گیارہ بجے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لے کر آئے جہاں دن دو بجے تک ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا جس سے بچی ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈی ایم ایس کی پوسٹ پر تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا گیا ہسپتال میں زمہ دار پوسٹ پر فوری تعیناتی نہ ہونا بھی نااہلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں