0

مسلہ کشمیر محض بیان بازی اور گانے ریلیز کرنے سے حل نہیں ہوگا,سابق صوبائ وزیر علی افضل خان جدون

نظریہ پاکستان فورم کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائ وزیر علی افضل خان جدون نے کہا ہیکہ مسلہ کشمیر محض بیان بازی اور گانے ریلیز کرنے سے حل نہیں ہوگااسکے لیئے عملی جدوجہد، خون اور جذبہ قربانی کی ضرورت ہے۔ حکومت نے مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے پاکستان میں نئے عزم کا اظہار کیا ہے کشمیر کی مظلوم عوام کی دادرسی کیلئیے حکومت کو ایک سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔
ایبٹ آباد پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران انکا مزید کہنا تھا کہ محض زبانی جمع خرچ کرکے مسلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ، آج محض گانا ریلیز کرکے اور تقاریر کرکے لالی پاپ دینے سے یہ مسلہ حل نہیں ہوگا،اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی داد رسی کیلئیے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے
ہم آئے روز میڈیا میں دیکھ رہے ہیںکہ قابض بھارتی افواج اپنا غاصبانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئیے ہماری بچیوں اور ماوں بہنوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور مسلسل ایل او سی پر اشتعال انگیزی کرکے ہمارے جذبہ جہاد کو للکار رہی ہیں۔ مگر ہماری طرف سے صرف انکی توپوں کو خاموش کرانے کا بیان جاری ہوجاتا ہے
آپکا کام ملک کی حفاظت ہے مگر ملک کو دیگر مسائل میں الجھا دیا گیا ہے
قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا مگر دہاہیوں سے ہماری شہہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے اس لیئے اب وقت آگیا ہے کہ صرف بیان بازی سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا آغاز کیا جائے اور پوری قوم سیسہ پلائ ہوئ دیوار کیطرح آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں