0

مسلم لیگ ن میں گروپ بندی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا مرتضی جاوید عباسی

شخصی سیاست کو دفن کریں گے ۔ عنایت اللہ خان سابق ایم پی اے

پاکستان مسلم لیگ ن میں گروپ بندی اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا 30سال تک اپنے اختیارات استعمال کرنے والوں کو اب میاں محمد نواز شریف کے دیئے گئے اختیارات کو ماننا پڑے گا شخصی سیاست کو دفن کر کے مسلم لیگ نے نظریاتی سیاست کو پروان چڑھائیں گے 1947میں مسلم لیگ ن کی کے پی کے میں 30نشستیں تھیں 2002میں صرف 4رہ گئی تھیں ذمہ داروں سے پوچھنے پر مراد سعید کی طرح چیخیں نکلتی ہیں حاجی مہابت اعوان نے مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈا تھاما ہے مسلم لیگ ن ایبٹ آباد میں پہلی مرتبہ 3درجن افراد پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے حاجی مہابت اعوان کو صدر منتخب کیا ہے اب فیصلہ ہو گیا ہے عہدہ قربان کر سکتا ہوں گردن کٹوا سکتا ہوں مگر اپنے فیصلہ پر قائم رہوں گا پسند ناپسند کے فیصلے اب نہیں چلیں گے 2002کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حمایت کرنے پر کارکنان منہ نوچتے رہے 2018ء کے انتخابات میں اچانک ٹکٹ واپس اور جیپ پر سوار ہو کر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان اور کارکنان کو مشکلات میں ڈالنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں 5کا ٹولہ حاجی مہابت اعوان سے خائف ہو کر آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا ہے پونے دو سال مفاہمت کے لئے کوششیں کی ہیں لیڈر اپنے کردار سے پہنچانے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایم این اے مرتضی جاوید عباسی سابق ایم پی اے و ممبر آرگنائزنگ کمیٹی عنایت اللہ خان جدون نے نو منتخب ضلعی صدر حاجی مہابت اعوان   کی جانب سے پارٹی کی کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور گروپ بندی کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہیں فرد واحد کے فیصلوں کو 30 سال تک سرخم تسلیم کیا اب پارٹی کارکنان کی مشاورت سے میرٹ پر فیصلے کیئے جائیں گے 20 سال تک ضلع ایبٹ آباد تحصیل سٹی میں عہدوں سے چمٹنے والوں کی بدولت پارٹی الیکشن نتائج میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اب انشاء اللہ 1990؁ء والی مسلم لیگ ن ایبٹ آباد میں بنائیں گے ضلعی تنظیم سازی و مشاورت پر مزید کہا کہ ایبٹ آباد میں پہلی مرتبہ آرگنائزنگ کمیٹی نے پارٹی کی تنظیم سازی مشاورت سے کی ہے جس میں مخصوص گروپ کو بھی دعوت دی گئی لیکن نہ جانے کیوں 5 کا ٹولہ حاجی مہابت اعوان کو مائنس کرنے کا کہا جبکہ قبل ازیں تنظیم سازی کے حق میں نہیں تھے اور بار بار مفاہمت کیلئے کوششیں کی ہیں اگر آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے یا کمیٹی اجلاس میں تحفظات رکھتے تو سو بچار کر لیتے اب گردن تو کٹوا سکتے ہیں لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا مزید کہا کہ آج کا ہونے والا جلسہ دیکھتے ہیں جس کا جواب عید کے بعد دیں گے بار بار غلطیوں کو دہرانے والوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ پارٹی کے مفاد میں یکجا ہو کر پارٹی کو مضبوط بنائیں قبل ازیں بھی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ضلع ناظم بنایا گیا اور ضلع تعمیر و ترقی سے محروم رہا ہے ایبٹ آباد میں ضلعی صدارت 20 سال کے بعد دیگر محرومی کا خاتمہ کیا ہے اور ڈرائنگ روم میں ہونے والے فیصلے اب کارکنان کی مشاورت سے ہوں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون نے کہا کہ دو ماہ مسلسل مفاہمت کیلئے جدوجہد کی ہے ہر بار الیکشن ہارنے کیلئے نہیں لڑ سکتے ہیں پارٹی تنظیم سازی اور عوام میں اپنے سے ہی الیکشن جیت سکتے ہیں  شخصی سیاست کا وقت  اب ختم ہو گیا ہے جیپ پر سوار نہیں ہوئے میاں محمد نواز شریف نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیا ہے اب ان کے فیصلے نہ ماننے والے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں پارٹی جو فیصلہ کرے گی تسلیم کریں گے اگر میرے علاوہ کسی دوسرے کو پارٹی ٹکٹ ملا تو اس کی حمایت کروں گا اس موقع پر نومنتخب ضلعی صدر حاجی مہابت اعوان نے تمام شرکاء کا آمد پر شکریہ ادا کیا استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن حویلیاں لورہ گلیات شیروان ایبٹ آباد سٹی و دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے پرانے چہرے بھی موجود تھے آخر میں تحصیل لورہ کے صدر افتخار عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو فعال بنانے کا عزم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں