0

محکمہ ٹی ایم اے مانسہرہ کی کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی

سرن ,محکمہ ٹی ایم اے مانسہرہ کی کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی اور تحقیقات کے بعد بہت سے افسران اور اہلکاروں سمیت متعدد ٹھیکیداروں کی گردنیں فٹ ہونے کے امکانات۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل میونسپل اتھارٹی مانسہرہ کے خلاف کرپشن کی مسلسل شکایات کے بعد نیب نے چند روز قبل جو ریکارڈ حاصل کیا تھا اس کی روشنی میں متعدد ٹھیکیداروں سمیت کئی افسران کی ملی بھگت اور بے قاعدگیوں کے ثبوت نیب کے ہاتھ لگ چکے ہیں جس کے بعد اتھارٹی کی چار دیواری کے اندر کا ماحول خاصا تناؤ کا شکار ہے اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی سعادت حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کا بلڈ پریشر بھی مسلسل ہائی رہنے لگا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ نے متعدد ٹھیکیداروں کوٹینڈر پراسس کے بعد بغیر کام کئے ایڈوانس بل جاری کئیے تھے۔ بہت سی سکیمیں ایسی ہیں جہاں موقع پر ان کا نام ونشان تک موجود نہیں لیکن محکمہ نے انہیں بل جاری کئیے ہوئے ہیں۔ اسی طرح وسیع پیمانے پر ہونے والی دیگر بے قاعدگیوں کے ٹھوس ثبوت بھی نیب کے ہاتھ لگ چکے ہیں جسکی روشنی میں اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ محکمہ ٹی ایم اے مانسہرہ کی گردن بری طرح پھنس چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں