0

مانسہرہ ۔PTI صدر اور جنرل سیکرٹری میں اختلافات سامنے آگئے

تحریک انصاف ضلع مانسہرہ میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ضلعی صدر نے جنرل سیکرٹری کی طرف سے پانچ تحصیلوں میں کابینہ کی تشکیل پر جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک روز بعد نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گزشتہ روز ضلعی صدر ڈاکٹر اشفاق احمد نے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ضلع مانسہرہ تیمور سلیم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کیا کہ اپ نے پانچ تحصیلوں کی کابینہ میں عہدیداران کا اعلان ضلعی صدر اور کابینہ کو پوچھے بغیر کیا ہے یہ کابینہ غیر قانونی ہے اپ نے غیر قانونی آئینی طور پر کابینہ کی تشکیل دی جس کا دس روز میں تحریری طور پر جواب دیں اپ نے نام نہاد تنظیم سازی کرکے پارٹی منشور کی خلاف ورزی کی جس پر اپ کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی۔ شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد نئی تنظیم کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا یاد رہے کہ ضلعی صدر شہزادہ گستاسپ خان نے چند روز قبل استعفی دیدیا تھا جس کے بعد سنئیر نائب صدر ڈاکٹر اشفاق احمد نے قائم مقام صدر کی زمہ دارایاں سنبھالیں مزکورہ صورتحال کے بعد پارٹی انتشار کا شکار دکھائی سے رہی ہے اور دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ایک دھڑے کی طرف سے ایم پی اے بابر سلیم سواتی ہیں تو دوسری جانب سے ڈاکٹر اشفاق کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سپورٹ کر رہے ہیں کارکنان نے صوبائی قیادت سے موجودہ پارٹی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں