0

صوبائیوزیرمحنتوثقافتشوکتعلییوسفزئی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰمحمودخان سے ملاقات

انہیں شانگلہ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیر اعلی سے شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی درخواست کی ، تاکہ متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جاسکے۔
#شوکتیوسفزئی نے کہا کہ برباٹکوٹ میرہ میں دیوار گرنے سے دو بچے جان بحق ہوئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سڑکیں بھی بہہ گئی ہیں اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے یقین دلایا کہ وہ ایک دو روز میں شانگلہ ، کوہستان ، اور چترال کا دورہ کریں گے ، اور ہونے والے نقصانات کا خود جائزہ لیں گے وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کردی ہے کہ وہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی فوری رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے یقین دلایا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں وزیر اعلیٰ نے بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے صوبے میں بارشوں سے کافی نقصان ہواہے۔جن کے ازالے کے لئے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں