0

سپیکر مشتاق احمد غنی کو ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کا خراج تحسین

بینظیر شہید ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے کٹیگری اے میں شامل کرنے پر سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے علاقہ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا ہے،پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کی کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں سپیکر مشتاق احمد غنی کو مبارکباد پیش کی گئی ،صدر ڈاکٹر معظم خان ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقار اقبال ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد داوڑ کے علاوہ دیگر عہدیداران نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کے کارکردگی کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں وزیر اعلی کے پی کے محمود خان ،صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا ، سپیکر مشتاق احمد غنی، چیف سیکرٹری کی زاتی دلچسپی سے ایبٹ آباد کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال کو کٹیگری اے کہ سہولیات جلد مہیا کی جائیں تاکہ مریضوں کا احسن طریقہ سے علاج معالجہ کیا جاسکے،صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر معظم خان جدون کا کہنا تھا پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے علاوہ مریضوں کی بہتر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایبٹ آباد میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد صحت کی سہولیات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے،ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کی اپ گریڈیشن عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں