0

سردار اورنگزیب PTCL لیبر یونین کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

ایبٹ آباد لوئر گلیات بانڈی میرا سے تعلق رکھنے والے مزدور لیبر رہنماء کے مدمقابل ملک بھر سے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں

ایبٹ آباد(محاسبہ نیوز) ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز مزدور رہنما سردار اورنگزیب کو پی ٹی سی ایل لیبر یونین پاکستان بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں موصوف اس سے قبل بھی پی ٹی سی ایل لیبر یونین کے تحصیل و ضلع سے لیکر وفاق کی سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور انہوں نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری، ملازمین کے حقوق کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور آج بھی پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے حوالے سے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پی ٹی سی ایل لینے والی کمپنی اتصلات کے خلاف ہائی کورٹ سے کیس جیت گئے تھے جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ورکروں کے حقوق اور ان کی مرعات کیلئے بھی ہر محاذ پر مضبوط اور موثر جنگ لڑی ہے ان کا شمار ملک کے بہترین مزدور رہنماؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اداروں کی مضبوطی کیلئے بھی ان کا کردار نمایاں رہا ہے گزشتہ دنوں ہونے والے پی ٹی سی ایل لیبر یونین کے انتخابات میں سردار اورنگزیب کے مقابلے میں کوئی امیدوار میدان میں نہیں آیا جس کی بناء پر وہ پی ٹی سی ایل لیبر یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں جو کہ نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ ایبٹ آباد کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ان کے مرکزی عہدے پر منتخب ہونے پر ایبٹ آباد پی ٹی سی ایل یونین نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی کاوشوں اور کوششوں کو سلام پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں