0

ریلوے کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں ۔ اعظم سواتی

ریلوے کو بہتر کرنے میں میرا ساتھ دیں چھ مہینے میں اسی رولنگ سٹاک سے بہتری لاکر دکھاﺅں گا۔ اچھے کام پر مزدوروں کو انعام دوں گا ملازمین کا اوور ٹائم ختم نہیں کیا بغیر کام کے کوئی اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان ریلوے کی ٹریڈ یونینز کے وفود کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ملاقات کا احوال۔ ملاقاتیں ریل مزدور اتحاد کے مرکزی صدر عنائت علی گجر،پریم یونین کے مرکزی صدرحافظ سلیمان بٹ اورپاکستان لیبر فیڈریشن یونین کے سیکرٹری جنرل حاجی سعید آرائیں کی قیادت میں ہوئیں۔ یونینز وفود میں شامل عہدیداروں نے وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی کو ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے کے نظام کو بہتراور منافع بخش بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پروزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے یونینزوفود کو ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری ٹرین آپریشن چلانا ہے جس پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ محکمہ کی بہتری اور منافع بخش بنانے کے حوالے سے جو بھی تجاویز ہوں گی ان پر ضرور غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں