0

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن میں پھر تاخیر؟

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 15 ستمبر 2021 کو کروائے کا فیصلہ۔مشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش اور وزیر قانون سلطان محمد خان کی خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ۔15 ستمبر 2021 بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ، ہر منگل کے روز کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے واٹر ریسورس ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے واٹر کمیشن اور اتھارٹی قائم کرنے
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے واقعے میں جان بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ دینے ڈبل شفٹس سکولوں کے اساتذہ کے لئے وظائف دینے کی منظوری۔خطیبوں اور معاون قاضیوں کے اعزازیوں میں اضافے کے لئے محکمہ اوقاف کو ضروری اقدامات اٹھانے۔مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے ان زبانوں کو تعلیمی نصاب میں لازمی شامل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔اجلاس میں خیبر پختونخواہ پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2020 کے مسودے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے لوکل کونسلز( کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2020۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کرنے کے لئے نئے متبادل ذرائع استعمال کرنے۔یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن کے لئے بزنس رولز کی بھی منظوری۔ صوبے کے پیداواری اضلاع میں گیس نیٹ ورک کے توسیع کے لئے 4.3 ارب روپے سپلمنٹری گرانٹ .اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے قائم اداروں (رائٹ اور پائٹ) کو ضم کرکے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیویلپمنٹ قائم کرنے.ہر قسم کی غلطیوں سے پاک قرآن پاک کی طباعت کے لئے صوبے میں بارہ مختلف پبلشرز اور پرنٹرز کی رجسٹریشن کی منظوری۔ کابینہ نے قاضی حسین احمد میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں