0

خیبرپختونخوا حکومت و معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وزیر قانون سلطان محمد نے یونیورسٹیز میں تقرری اور نئی بھرتی کے عمل سے متعلق کمیٹی روم ہائیر ایجوکیشن سول سیکرٹریٹ پشاور میں منگل کے روز خصوصی اجلاس کی صدارت کی

ایبٹ آباد ( محاسب نیوز) ایوب میڈیکل کمپلیکس کی تمام تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اجلاس۔

اجلاس میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اراکین ڈاکٹر خیال آفریدی اور فریدون خان کی برطرفی کی شدید مذمت۔

وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود چیئرمین ڈاکٹر عاصم یوسف من مانیوں میں مصروف۔حکومت اپنی رٹ بحال کرنے میں ناکام۔

ایم ٹی آئی ایبٹ آباد کی انتظامیہ اور حکومت  کی سمت ایک دوسرے سے متضاد ہے۔

چئرمین بی او جی اور انتظامیہ جان بوجھ کر مسائل بنانا چاہتے ہیں اور حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

صوبائی حکومت عمران خان کے چہیتے ڈاکٹر عاصم یوسف کے سامنے بے بس ہے۔

بورڈ کی تمام میٹنگز انٹر نیٹ پر لاہور سے منعقد کی جا رہی ہیں اور چیئرمین ہسپتال کے مسائل میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

غیر قانونی طور پر منتخب کئے گئے ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر صرف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

جی ایچ اے کے ممبران کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ۔

بورڈ آف گورنر  اور نااہل غیر قانونی  انتظامیہ کو برطرف کیا جائے۔

ہسپتال میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور حالت زار پر صوبائی حکومت فوری ایکشن لے۔

اگر مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اگلے ہفتے سے دما دم مست قلندر ہو گا۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زبردست احتجاج ہو گا جس کے بعد ہزارہ بھر کے ہسپتالوں میں ترتیب وار اور پھر صوبائی سطح پر احتجاج ہو گا۔

کیٹاگری میں : MNH

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں