0

خانپور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی

خانپور محلہ راجگان ، نئی آبادی سے ملحقہ پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو1122اورٹی ایم اے فائربرگیڈ کا مشترکہ آپریشن۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم فوری طور پرآگ پہ قابوپاکرجنگل کوراکھ ہونے سے بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خان پور محلہ راجگان، ارشمان آباد نئی آبادی کی ملحقہ پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کی اطلاع مقامی افراد نے TMAخانپور اور ریسکیو 1122 کو اطلاع کی۔ مستعد عملے نے فائر برگیڈ کی مدد سے فوری ایکشن لیکر آگ پر قابو پایا۔ یاد رہے کہ چندروزقبل بھی نواحی علاقہ شادی حطارکے پہاڑوں پرشدید نوعیت کی آگ لگنے کاواقعہ رونما ہوچکا ہے۔جس کیلئے مقامی ریسکیو اور TMA اہلکاروں کی دوڑیں لگی رہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق یہ مقامی شرپسند عناصرکی کاروائی ہوسکتی ہے۔ جو آمدہ سیزن میں تازہ گھاس کے حصول کیلئے پرانے اور سوختہ نباتات کو دیا سلائی دکھا دیتے ہیں۔ جو خشک گھاس پھونس کے ساتھ ساتھ بسا اوقات قیمتی جنگلات اور حشرات الارض کے علاوہ چرند پرند کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اور اداروں کا وقت اور وسائل بھی ضائع ہوتے ہیں۔ اگر ضلعی و تحصیل انتظامیہ مقامی سطح پر نیٹ ورک مضبوط کر کے ان وقتی مفاد پرست عناصر پر قابو پانے کا بندوبست نہ کر سکی تو ایسے واقعات ہر جگہ رونما ہو کر باعث پریشانی بنتے رہیں گے۔
تاہم موجودہ واقعے پر انتہائی مستعدی کے ساتھ اوربروقت آگ پرقابوپانے پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122 اور ٹی ایم اے خانپور کے عملے کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ جو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں