0

تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بھاگن میں طالبعلم گولی لگنے سے جان بحق

ایبٹ آباد, تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بھاگن میں طالبعلم گولی لگنے سے جان بحق قتل یا خودکشی  ،میٹرک کے طالب علم کی موت معمہ بن گئی تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بھاگن ہائی سکول کا طالب علم عبدالصمد   گولی  لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لایا جارھا تھا راستے میں  دم توڑ گیا  جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے مذید تفتیش کا آغاز کر دیادلخراش واقعہ پر بچے کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا اچانک پیش آنے والے حادثے نے لواحقین پر سکتہ طاری کر دیا واضع رہے کہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں