0

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے

ایبٹ آباد,تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد میں میٹرک کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔میٹرک کے امتحانات میں تعمیر وطن کی چار طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد کی طالبات نے پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرلی ہیں۔پری انجینئرنگ گروپ میں تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔پری انجینئرنگ گروپ میں تعمیر وطن کی طالبات مومنہ زیب نے 1013نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی،اقراء شکیل نے 1009نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اریبہ اختر اوررباب صغیر نے 1001نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹرسائنس گروپ میں تعمیر وطن کی طالبہ امیہ جدون نے 1021نمبر حاصل کرکے ایبٹ آبا دبورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات امیہ جدون،مومنہ زیب،اقراء شکیل،اریبہ اختراوراربا ب صغیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں،تعمیر وطن کے چیف ایگزیکٹو ملک محسن سعید،ایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید اوراساتذہ کی شب روز محنت کا نتیجہ ہے۔تعمیر وطن کی انتظامیہ نے معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا جس کی بدولت وہ شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں