0

بورنگ مشین نے معصوم بچی کی جان لے لی

بورنگ مشین نے معصوم کلی کی جان لے لی،تھانہ حویلیاں کی حدود بانڈہ صاحب خان میں 10 سالہ بچی اذکا نواز ولد نواز کمپریسر بورنگ مشین میں پھنس کر جانبحق دو آپریٹرز کے خلاف مقدمہ درج پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام تھانہ حویلیاں کی حدود بانڈہ صاحب میں دس سالہ بچی اذکا نواز ولد نواز جو کہ سپارہ پڑنے جا رہی تھی کہ پاس ہی گلی میں لگی کمپریسر بورنگ مشین میں آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے پھنس گئ مشین کا بلیڈ بچی کی گردن میں لگنے سے بچی موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ دونوں مشین آپریٹرز عابد ولد نامعلوم اور دوسرا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہو گئے جبکہ حویلیاں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف غفلت برتنے پر دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں