0

بفہ دوراہا (جنرل رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول بفہ میں دو اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کی وجہ سے سکول سیل کر دیا گیا۔

بفہ دوراہا (جنرل رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول بفہ میں دو اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کی وجہ سے سکول سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائیر سیکنڈری اسکول بفہ میں دو اساتذہ صدام حسین ایس ایس ٹی اور محمد نوید ایس ایس ٹی کرونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد اسکول کو پانچ یوم کے لیے سیل کر دیا گیا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول بفہ کلاں کے پرنسپل واجد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ستمبر سے اسکول خیبر پختونخواہ حکومت کے آرڈر پہ کھول دیئے گئے تھے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اسکول میں ایس او پیز کی پابندی کی گئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں اور اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ ڈاکٹر امجد اقبال کی نگرانی میں کرائے گئے جس میں دو اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئے اور بفہ ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل واجد اقبال اور تحصیل انتظامیہ بفہ پکھل نے باہمی مشاورت کے بعد اسکول کو پانچ روز کے لئے بند کر دیا اور اساتذہ اکرام کو قرنطینہ کر دیا اور اسکول انیس اکتوبر بروز پیر کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : MNH

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں