0

این ایچ اے کیلئے بری خبر

محکمہ این ایچ اے کی سکہ شاہی اور اخپل بادشاہی کے خلاف ہزارہ بھر کے عوام نے کمر کس لی ۔ٹول پلازہ مانسہرہ کی تنصیب کے موقع پر کیے گٸے معاٸدے پر دسمبر کے اختتام تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں نٸے سال کی شروعات کیساتھ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ۔اس سلسلے میں مانسہرہ کے ذمہ دار حلقوں میں محکمہ این ایچ اے کی افسر شاہی کے خلاف غم وغصے کی شدید لہر پاٸی جاتی ہے یہی وجہ ھیکہ مانسہرہ کے طول وعرض سے عوام کی بڑی تعداد تحریک میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے اور معاٸدے پر عملدرامد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ کی سکہ شاہی کے خلاف فیصلہ کن راٶنڈ کھیلنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مانسہرہ ٹول پلازہ سے بٹوری جانیوالی رقم کو غنڈہ ٹیکس کے نام سے تعبیر کرتے ہوے ہزارہ بھر بالخصوص مانسہرہ کے ذمہ دار اور سنجیدہ حلقوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ پیش کیا ہیکہ معاٸدے کے مطابق ٹول پلازہ کی آمدنی کو سڑک کی حالت بہتر بنانے پر خرچ کی جاے اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بناٸی جاے بصورت دیگر غنڈہ راج کے خلاف سر بکف ہوکر میدان میں نکلیں گے اور مقصد کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں