0

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود سیری میں جیپ گہری کھائی میں جاگری

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود سیری میں جیپ گہری کھائی میں جاگری ماں بیٹی سمیت7 افراد جاں بحق 9 شدید زخمی ہو گئیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے علاقے لورہ سے ایک جیپ زائرین کو لے کر گھنیان کھواڑی زیارت پر گئی جس میں 16 مسافر سوار تھے واپسی پر سیری کے مقام پر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائئ میں جاگری جس سے گاڑی میں سوار تین خواتین اور 4 بچے جن میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں موقع پر جان بحق ہو گئے مرنے والوں میں ولیمہ عمر 11 سال ہادیہ شیفق عمر 9 سال حاجرہ ارشد دختر ارشد کوثر بی بی زوجہ مظہر نورین بی بی دختر نظیم رشینہ بی بی زوجہ شیفق اور احمد ولد فیاض موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے جن مدعیہ شیفق اشمیل حنیف عمیر اسان عبدالمنان مسماہ شرین بی بی مومنہ بابر راحیلہ بی بی زوجہ بابر سمن بی بی اور آ منہ بی بی شامل ہیں جن کو مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کھائئ سے نکال کر زخموں کو روالپنڈی اسلام آباد ہسپتال میں منتقل کردیا جبکہ نعشوں کو لورہ ہسپتال میں منتقل کردیا لورہ ہسپتال میں مرنے والے افراد کے لواحقین کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا اس درد ناک حادثے پر ہر آنکھ پر نم دیکھائی دے رہی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں