0

ایبٹ آباد ریلیف فنڈ خرد برد کیس مین انٹی کرپشن پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر میں ریلیف فند میں خرد برد کی تحقیقات مکمل ہونے پر انٹی کرپشن پولیس ایبٹ آباد نے ملوث درجن کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ریلیف فنڈ کے متعدد چیک اے سی جعلی دستخطوں سے جاری کیئے گئے جن میں متعدد ایسے افراد کو چیک دیئے گئے جو حقدار نہیں تھے بلکہ 77 لاکھ کی خرد برد اور جعلی دستخطوں سے رقوم ہڑپ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے انٹی کرپشن کو کیس کی تحقیقات کے لیئے بھیج دیا تھا جس پر انٹی کرپشن پولیس نے پہلے مرحلہ میں انکوائری مکمل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اس حوالہ سے یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ متعدد افراد دفتری عملہ سمیت ملوث ہیں جن کو یہاں سے تبدیل ہونے والے اعلیٰ افسران کی آشیرباد حاصل تھی اور ان کی سفارش سے رقوم میں خرد برد کرتے ہوئے حقداروں کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا تھا تاہم اس حوالہ سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بااثر مافیا کو بچانے کیلئے متعدد اہم شخصیات متحرک ہو گئیں ہیں اور کئی بااثر افراد ایف آئی آر سے بچ نکلے ہیں جن کے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں