0

ایبٹ آبادلیگل کلرک ایسوسیشن کے سالانہ انتخابات

صدارت کے 2 امیدوارں چوہدری سہیل اور محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ٹوٹل ووٹ 180پول ھوئے چوہدری سہیل 92 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ محمود صرف 86 ووٹ لے سکے اور 2 ووٹ ریجیکٹ ہوئے۔اور اسی طرح پہلے سے بالمقابلہ ہونے والے نعمان جنرل سیکرٹری،نائب صدر واجد، فاننس سیکرٹری چوہدری حماد گجر،صدر نے اپنے کلرکوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میں اپنے بھائیوں کو کسی مور پر بھی رسوا نہیں کروں گا اور اسی طرح ہی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ آپ بھائیوں نے مجھ پر اعتماد کر کے بالمقابلہ منتخب کیا میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر وقت ثابت قدم رہیں گے۔اور چوہدری حمادنے بھی تمام ووٹروں،سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے بالمقابلہ جتوایا ہے۔انشاء اللہ اگر کسی وقت بھی میری ضرورت میرے بھائیوں کو پڑی تو میں پیچھے نہیں ہونگا۔ نائب صدر واجد نے بھی تمام بھائیوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے جتوایا میں آپ تمام بھائیوں کا طے دل سے مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں