0

اہم خبر: اٹارنی جنرل میں کرونا کی تشخیص، کون سے قسم پائی گئی؟

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کا وار جاری ہے، اسی وبا میں اٹارنی جنرل آف پاکستان مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، تشویشناک بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل میں پاکستان میں وارد ہونے والے نئے وائرس سارس کووڈ ٹو کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا مثبت آنے کے بعد اٹارنی جنرل نے خود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ پیر کو اپنی رائے کھلی عدالت میں سنائے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو نوٹسزجاری کئے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں