0

اوور لوڈنگ اور ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال سے متعلق میٹنگ کا انعقاد

ایبٹ آباد۔بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے، اوور لوڈنگ اور ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال سے متعلق میٹنگ کا انعقاد.ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا؍اللہ کی زیر صدارت شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات کار، اوورلوڈنگ اور ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد لیفٹننٹ (ر) یاسر آفریدی، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل(ر) ایاز سلیم رانا، ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان،CPEC سکیورٹی انچارج میجرتاشفین، صدر ٹرک اونر ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن محفوظ الرحمن ، نائب صدر ارشد خان جدون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ ٹرک ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے نمائندہ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرک یونین کے صدر کو بھی یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنی یونین کے لیول پر میٹنگ کا انعقاد کریں اور اوورلوڈنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تا کہ موٹر وے پر انہیں سامان کی نقل و حمل کے لیے آسانی مسیر آئے اور شہری علاقوں میں ٹریفک کے مسائل سے بچا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جی ٹی روڈ پر وزن کے لیے مزید کانٹے لگانے سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں گے اور گاڑیوں کے اوقات کار اور نشاندہی کے لیے گاڑی مالکان کو سپیشل سٹکر جاری ہوں گے جن سے انہیں سامان کی نقل وحمل میں مزید آسانی مسیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں