0

انسانیت کے اتحاد اور فلاح کے لئے مسلمان کو کردار ادا کرنا چائیے,سردار محمد یوسف

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ انسانیت کے اتحاد اور فلاح کے لئے مسلمان کو کردار ادا کرنا چائیے معاشرہ اور ملک کی ترقی کے لئے اتحاد اتفاق ناگزیر ہےاخلاص اور نیک نیتی سے کئے جانے والے کام اختتام پزیر ہوتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں نگکی کے رہائشی تہرے قتل کے افسوس ناک واقعہ کے بعد گوجر قبیلہ کے مشران کی کوششوں سے دوخاندان بغلگیر ہوئے ہیں،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار محمد یوسف کا۔کہنا تھا دو بھائیوں کو متحد کرنا اور دشمنی ختم کرنا عظیم کارنامہ ہےاس حوالہ سے کوششیں کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں،مقتولین کے ورثا چوہدری سلیمان ،چوہدری میرداد،چوہدری اورنگزیب نے بڑے ظرف کا عملی مظاہرہ کیا ہے،ایم پی اے سردار محمد یوسف کا مذید کہنا تھا اس تقریب میں شامل ہونا بھی سعادت کا باعث ہے،اللہ کریم اس کا بہتر بدل عطا کرے،مسلمان کی حثیت سے زمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانیت کے اتحاد اور فلاح کے لئے اپنا فرض ادا کرے،انہوں نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان چوہدری اسماعیل اور انجمن گوجراں خیبر پختون خوا کے صدر چوہدری محبت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جن کی خلوص نیت سے شروع کی جانے والی کوشش منطقی انجام تک پہنچی ہے۔انہوں نے دونوں خاندانوں کو بھی راضی نامہ پر مبارکباددیتے ہوئے تلقین کی آپس میں پہلے سے بڑھ کر محبت کو فروغ دیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں