0

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر جاوید اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر جاوید اقبال کو تین ماہ کےلیے معطل کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال تین معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسر جاوید اقبال ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید اقبال کا شمار الیکشن کے قابل افسران میں ہوتا ہے اور ان پر ادارے میں خلاف ضابطہ سرگرمیوں کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں