0

افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر ایک بار پھر متعدد راکٹ حملے۔

ضلع باجوڑ افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر ایک بار پھر متعدد راکٹ حملے۔ باجوڑراکٹ پر گرنے سے 7 بچے زخمی ایک بچہ جان بحق ، ذرائعباجوڑراکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں موخا ، غندئی اور گلئی میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔باجوڑراکٹ حملوں کے بعد ماموند قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے باجوڑراکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ باجوڑزخمی ہونے والوں میں حزب اللہ ، خبیب ، تسبیحہ ، داداللہ ، افسا کے نام شامل ہیں۔باجوڑراکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں موخا، غندئی اور گلئی پر گرائے گئے ہیں۔باجوڑپاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے اور سویلین آبادی میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور سویلئن آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں